ناگ(گدروشیاپوائنٹ)ضلع واشک کی سب تحصیل ناگ کے علاقے سرچشمہ میں ایک ٹرک ٹریفک حادثے کا شکار ہو گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال ناگ منتقل کیا، جہاں ہسپتال کے عملے نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق، ایک زخمی، آغا گل، جس کا تعلق کوئٹہ سے بتایا جا رہا ہے، کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے مزید علاج کے لیے کوہٹہ ریفر کر دیا گیا۔دریں اثنا، ناگ سی پیک روڈ پر واقع آر ایچ سی ہسپتال میں عملے کی شدید کمی ہے، جس کے باعث مریضوں کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

