دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) چاغی پولیس کی کامیاب کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایس پی چاغی محمد شریف کلہوڑو کی ہدایت پر ایس ڈی پی او عابد حسین شیرزئی کی زیر نگرانی چاغی پولیس نے اہم کارروائی عمل میں لائی. کارروائی میں ایس ایچ او وحید احمد بلوچ، ایڈیشنل ایس ایچ او شبیر احمد ساسولی اور پولیس ٹیم نے بھرپور شرکت کی. پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثرہ گھر کے مالک کی نشاندہی پر فوری کارروائی کی. کاروائی کے دوران گھروں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم طیب ولد شیخ نادر سکنہ ریلوے اسٹیشن کو گرفتار کر لیا گیا ملزم کے قبضے سے دو گیس سلنڈر برآمد کیے گئے اس حوالے سے مقدمہ نمبر 143/2025 بجرم 389، 457، 34 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے. پولیس حکام کے مطابق مزید انکشافات کی توقع ہے اور ملزم سے تفتیش جاری ہے تاکہ چوری کی دیگر وارداتوں کا بھی سراغ لگایا جا سکے.

