تربت:بانزول پروڈکشنز کے نئے سیزن میں مایاناز گشندہ اُستاد عارف بلوچ کے گانے “پری چھمّے” نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

تربت (گدروشیا پوائنٹ)بانزول پروڈکشنز کے نئے سیزن میں معروف گشندہ عارف بلوچ کے تازہ ترین گانے “پری چھمّے” نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ یہ گانا مشہور فلمساز فارق ریاض نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ معروف شاعر ارشاد پرویز کی شاعری نے اس کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے گانے کو بے حد پسند کیا اور اس پر ہزاروں لائکس اور شیئرز کیے جا چکے ہیں۔ موسیقی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ عارف بلوچ کی منفرد آواز اور شاعری کی گہرائی نے اس گانے کو خاص مقام دلایا ہے۔ بانزول پروڈکشنز کے مطابق یہ گانا نئے سیزن کے لیے ایک شاندار آغاز ہے اور آنے والے گانے بھی شائقین کو محظوظ کریں گے۔