تربت اور ضلع کیچ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، موسم خوشگوار

تربت(گدروشیا پوائنٹ)تربت شہر ، تمپ، مند، دشت سمیت ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔ ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں بارش کے آغاز سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا. تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بارش کے ساتھ ہی شہر سمیت ضلع کے مختلف فیڈرز پر بجلی منقطع ہوئی ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے ضلع کے شہریوں کو نشیبی علاقوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔