تربت(گدروشیا پوائنٹ)نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی و علاقائی صورتحال، تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ریٹائرڈ جسٹس شکیل احمد بلوچ، محمد جان دشتی، صوبائی میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، ورکنگ کمیٹی کے رکن فدا جان بلیدی، محراب مالک، جمال شکیل بلوچ، عبداللہ، نعیم عادل اور حیدر علی سمیت دیگر کارکنان موجود تھے۔

