گوادر کےمختلف وارڈوں میں بارش سے جمع پانی کا نکاسی آب کا عمل جاری

گوادر( گدروشیا پوائنٹ، نمائندہ عبیداللہ بلوچ)مکران بھر کی طرح ساحلی شہر گوادر میں بھی بارش، مختلف گلیوں میں پانی جمع، میونسپل کمیٹی گوادر کے چیئرمین ماجد جوھر ، واہس چیئرمین حاجی سیف اللہ اور چیف افیسر مخدوم بلوچ کی ہدایت پر شہر میں‌نکاسی اب کا عمل جاری رہا. میونسپل کمیٹی گوادر کے میونسپل ونگ شہر بھر میں بارش سے جمع پانی نکالنے میں مختلف وارڈوں میں نکاسی آب کے عمل میں مصروف رہے. جی ڈی اے کے ڈی جی معین الرحمن کی ہدایت کے مطابق، میونسپل ونگ کے اے ڈی یحییٰ واڈیلا کی ٹیم شہر بھر میں نکاسی آب بارش سے جمع شدہ پانی نکالنے میں مصروف رہے ہیں. شہریوں نے میونسپل کمیٹی گوادر اور جی ڈی اے اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کی شہر بھر میں بارش کے دوران بہترین کارکردگی اور صفای کرنے والے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے ایریا میں نکاسی آب سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے پانی جمع ہے ان علاقوں میں ترجییی بنیادوں پر کام کیے جاے تاکہ آئندہ بارشوں میں یہ ایریا متاثر نہ ہو مجموعی صورت میں شہر بھر میونسپل کمیٹی گوادر اور جی ڈی اے کی کارکردگی قابل ستائش ہیں.