تربت( گدروشیاپوائنٹ) ڈپٹی کمشنر کیچ ریٹائرڈ میجر بشیر احمد بڑیچ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت حنیف کبزئی نے جوسک کے علاقے ایم ایٹ روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران سڑک کے اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات کا جائزہ لیا گیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تربت نے متعلقہ دکانداروں اور افراد کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ دو روز کے اندر اپنی ناجائز تجاوزات ازخود ہٹا لیں، بصورتِ دیگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی، عوامی سہولت اور خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی.

