احمدوال مل(گدروشیاء پوائنٹ)مل کے سماجی رہنما حافظ عطاء الرحمن نے نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا .نیشنل پارٹی تحصیل نوشکی کے رابطہ سیکرٹری صدام بلوچ، اسد اللہ بلوچ، حافظ عطاء الرحمن نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کیا۔ ملاقات میں پارٹی امور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر حافظ عطاء الرحمن نے نیشنل پارٹی کی آئین و منشور تعلیم دوستی سے متاثر ہوکر نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی رہائش گاہ پر باقاعدہ نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔

