گوادر، پانوان کوہسر بازار کے رہائشی ناھودا جہانگیر محمد لاپتہ، فیملی کا بازیابی کا مطالبہ

گوادر(گدروشیاپوائنٹ) پانوان کوہسر بازار جیوانی کے رہائشی ناھودا جہانگیر محمد کو گوادر کے علاقے جاوید کمپلیکس سے لاپتہ ۔ فیملی کے مطابق، وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھے کہ اچانک فریمو گاڑی میں سوار افراد انہیں زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اہلِ خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں اور انہوں نے متعلقہ حکام سے جہانگیر محمد کی فوری اور بحفاظت بازیابی کا پرزور مطالبہ کیا ہے.