گوادر( گدروشیا پوائنٹ) گوادر میونسپل پولیس کی تجاوزات اور صفائی کے خلاف کارروائی. بلدیہ گوادر کی میونسپل پولیس ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر کارروائیاں انجام دیں۔ اس دوران اُن دکانداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو مقررہ حدود سے تجاوز کرکے اپنا کاروبار چلا رہے تھے۔ میونسپل پولیس نے ایسے دکانداروں کو سخت تنبیہ کی کہ وہ اپنی مقررہ حدود میں رہ کر کام کریں، بصورتِ دیگر آئندہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسی طرح ٹیم نے اُن گھروں کے خلاف بھی کارروائی کی جو اپنے گھروں کے باہر گندا پانی پھینک رہے تھے۔ متعلقہ افراد کو وارننگ دی گئی کہ سڑکوں اور گزرگاہوں میں گندا پانی پھینکنے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے اور یہ عوام کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ میونسپل پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی کا خیال رکھیں، تجاوزات سے گریز کریں اور شہر کی خوبصورتی و صحت مند ماحول کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

