تربت: پولیس کی کارروائی، ڈالر گفٹ سنٹر میں چوری میں ملوث ملزم عارف ولد اصغرگرفتار

تربت (گدروشیا پوائنٹ)تربت پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی کیچ کپٹن (ر) زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی شیر جان کی زیر نگرانی سی آئی اے انچارج عبدالسلام اور ایس ایچ او سٹی تھانہ عبدالغفار پر مشتمل ٹیم نے کامیاب کارروائی کی. پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عارف ولد اصغر سکنہ آبسر نے گزشتہ شب ٹی ایم سی ہسپتال کے قریب ڈالر گفٹ سنٹر کی دکان کا شٹر توڑ کر چوری کی تھی۔ پولیس نے ملزم کو 26 دسمبر 2025 کو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔