تربت، میونسپل کارپوریشن کی عوامی شکایات پر کارروئی، رہائشی کوارٹرز سیل

تربت(گدروشیاپوائنٹ)میونسپل کارپوریشن تربت کے میئر بلخ شیر قازی کی ہدایت پر چیف افسر شعیب ناصر نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے دو رہائشی کوارٹرز سیل کر دیئے. میونسپل کارپوریشن کے مطابق، مذکورہ کوارٹرز سے نکلنے والا گندہ پانی نیشنل بینک سے متصل مین روڈ پر کئی دنوں سے بہہ رہا تھا۔گندے پانی کے باعث شدید تعفن پھیل رہا تھا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔میونسپل کارپوریشن کے چیف افسر شعیب ناصر کا کہنا ہے کہ گندہ پانی سڑک کے لیے بھی نقصان دہ ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں کیلئے اذیت کا باعث بنا ہوا تھا.سیل کیے گئے کوارٹرز دین محمد اور جان محمد کی ملکیت ہیں۔دونوں مالکان شہر کی معتبر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔میونسپل کارپوریشن نے مسئلے کے حل کے لیے متعدد بار نوٹس جاری کیے تاہم نوٹسز کے باوجود گندے پانی کے نکاس کا بندوبست نہیں کیا گیا۔مسلسل لاپرواہی کے باعث مجبوراﹰ کوارٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیامیونسپل کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ شہری مسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔