تربت(گدروشیاپوائنٹ)ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی نے تربت کیچ کور پل کے بندات کے قریب غیر قانونی طور پر پتھر اٹھانے والے ٹریکٹروں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران متعدد ٹریکٹروں کو روکا گیا اور ڈرائیوروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ بندات کے قریب اور دس کلو میٹر کے دائرہ کار میں پتھر اٹھانے سے گریز کریں، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹریکٹر مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے ٹریکٹروں کی فوری رجسٹریشن کرائیں اور سرکاری احکامات کی پابندی یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی عوامی شکایات کی بنیاد پر کی گئی ہے اور آئندہ بھی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی.

