کراچی: تبلیغی اجتماع کے لیے الہادی ٹرانسپورٹ کا مکران سے مفت سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان

کراچی (گدروشیا پوائنٹ)کراچی اجتماع کیلئے الہادی ٹرانسپورٹ کا مفت سفری سہولت فراہم کرنے کا اعلان۔ مکران کے معروف سماجی رہنما اور الہادی موورز اینڈ گڈز کے سربراہ لالا فتح علی گورگیج نے کراچی میں ہونے والے دینی اجتماع میں شرکت کے خواہشمند افراد کیلئے مفت سفری سہولت کا اعلان کیا ہے۔الہادی ٹرانسپورٹ کی جانب سے 23 دسمبر 2025 سے خصوصی فری سروس شروع کی جائے گی، جبکہ 24 دسمبر سے تربت، جیونی اور گوادر سے کوچز کراچی یوسف گوٹھ ٹرمینل کے لیے روانہ ہوں گی۔ اجتماع میں تین دن قیام نہ کرنے والوں کے لیے 27 دسمبر کو خصوصی کوچز فراہم کی جائیں گی۔ اجتماع کے اختتام پر 28 اور 29 دسمبر کو تمام مسافروں کو مفت سفری سہولت کے تحت بحفاظت واپس ان کے علاقوں تک پہنچایا جائے گا۔ عوامی حلقوں نے الہادی ٹرانسپورٹ کے اس فلاحی اقدام کو سراہا ہے۔