چیرمین گوادر بندرگاہ سے آر سی ڈی کونسل گوادر کے نمایندہ وفد کی ملاقات

گوادر( گدروشیا پوائنٹ، نمائندہ عبیداللہ بلوچ) چیرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ سے آر سی ڈی کونسل گوادر کے نمایندہ وفد نے گوادر پورٹ اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گوادر پورٹ سے متعلق مختلف امور سمیت تعلیمی، سماجی اور فکری سرگرمیوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آر سی ڈی کونسل گوادر کی جانب سے چیرمین گوادر پورٹ کو اگلے سال جنوری میں سید ہاشمی کے مناسبت سے پروگرام جبکہ آر سی ڈی کونسل گوادر کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے گوادر کتاب میلے میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی گئی اور اس ایونٹ کے لیے گوادر پورٹ اتھارٹی سے بھرپور تعاون کی استدعا بھی کی گئی۔ چیرمین گوادر بندرگاہ نورالحق بلوچ نے وفد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے گوادر کتاب میلے کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ گوادر پورٹ اس اہم فکری و تعلیمی ایونٹ میں فعال کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کتاب میلے کے دوران بزنس، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق سیشنز منعقد کرنے کی بھی تجویز دی۔ آر سی ڈی کونسل گوادر کے نمائندگان نے چیرمین گوادر پورٹ کو کتاب میلے کے اغراض و مقاصد اور مجوزہ پروگرامز سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔