تربت: گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بہمن میں سالانہ اسپورٹس ویک کے فائنل مقابلے منعقد

تربت (گدروشیا پوائنٹ) گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول بہمن میں سالانہ اسپورٹس ویک ہیڈماسٹر عبدالستار کی زیرِ نگرانی پرجوش انداز میں جاری ہے۔ آج مختلف کھیلوں کے فائنل مقابلوں میں طلباء نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
آج کے میچز کے مہمانِ خصوصی اسکول کے سابق ہیڈماسٹر نبی بخش بلوچ تھے۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کیلئے پانچ ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نبی بخش بلوچ نے کہا کہ انہیں دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ انہوں نے اسی اسکول میں بطور استاد خدمات انجام دیں بعد ازاں ہیڈماسٹر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیئے اور یہیں سے ریٹائر ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنے ہی تربیت یافتہ طلباء سے دوبارہ مخاطب ہونا اور انہیں نصیحت کا موقع ملنا ان کیلئے باعثِ مسرت ہے۔انہوں نے اس موقع پر اپنے سابقہ ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف سے ملاقات پر بھی خوشی کا اظہار کیا اور اسپورٹس ویک کے انعقاد کو طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے نہایت اہم قرار دیا۔