تربت(گدروشیا پوائنٹ)ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڈیچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر تربت محمد حنیف کبزئی کے زیرِنگرانی پرائس کنٹرول کمیٹی نے تربت بازار کا تفصیلی دورہ کیا۔ کمیٹی کے انچارج، نیاز احمد،الطاف بلوچ بھی انکے ہمراہ تھے انہوں میڈیکل اسٹور، جنرل اسٹور،بیکریز، بیکریز کے بیکٹرز جہاں پر پر بیکریز کے سامان بنتے ہیں مختلف مارکیٹوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں، معیار اور صفائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران دکانداروں کے نرخ نامے چیک کیے گئے اور مقررہ قیمت سے زائد وصولی کے مرتکب افراد کو موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح زائدالمعیاد اشیائے خوردونوش برآمد ہونے پر متعلقہ دکانوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ کمیٹی نے دکانوں میں صفائی کی صورتحال بھی چیک کی اور ناقص صفائی یا قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں پر جرمانے عائد کرتے ہوئے سخت تنبیہ کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو معیاری اشیاء اور مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایسے معائنے جاری رہیں گے۔

