تربت:شیحانی بازار میں کلفی فیکٹری پر فائرنگ، مالک جنید مراد بخش زخمی

تربت(گدروشیا پوائنٹ)تربت کے علاقے شیحانی بازار میں واقع ایک کلفی فیکٹری پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں فیکٹری کے مالک جنید مراد بخش زخمی ہوگئے۔ سماجی کارکن جلال غنی کے مطابق مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فیکٹری میں داخل ہوئے اور فائرنگ کی۔ فائرنگ کے دوران جنید مراد بخش نے اپنی جان بچانے کی کوشش کی جس کے باعث وہ زخمی ہوگئے۔ واقعے کے وقت جلال غنی کا چھوٹا بھائی اور بھنجا بھی فیکٹری میں موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں