تربت(گدروشیا پوائنٹ) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول بہمن میں سالانہ اسپورٹس ویک ہیڈماسٹر عبدالستار کی نگرانی میں جاری ہے جس میں طلبہ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ اسپورٹس ویک کے دوران کرکٹ، دوڑ اور والی بال کے دلچسپ مقابلے منعقد کیئے گئے۔ والی بال میچ کے ریفری کے فرائض ماسٹر نزیر احمد نے انجام دیئے۔ مقابلوں میں جماعت ہفتم اور جماعت ہشتم کی ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا تاہم دونوں کھیلوں میں جماعت ہشتم کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کی۔ ہیڈماسٹر عبدالستار بلوچ نے کہا کہ گولڈن ویک کے انعقاد کا مقصد طلبہ میں جسمانی سرگرمی، ٹیم ورک اور صحت مند مقابلے کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

