دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع چاغی کے سینئر رہنما میر نور علی خان سنجرانی نے اپنے ایک بیان میں صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی اور ڈی آر اے (ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس) کی منظوری میں تاخیر کو ملازم کش پالیسی قرار دیتے ہوئے سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے ملازمین کے بنیادی حقوق کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ڈی آر اے کی منظوری میں لیت و لعل برتی جا رہی ہے جو سراسر ناانصافی ہے انہوں نے کہا کہ ہم گرینڈ الائنس کے احتجاج میں ضلع چاغی سے تمام محکموں کے ملازمین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں گے اور اپنے حقوق کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے جائز مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں ورنہ احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا

