تفتان (گدروشیاء پوائنٹ) پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں یوفون سروسز گزشتہ ایک ماہ سے مکمل طور پر خرابی کا شکار ہیں۔ شہری نہ صرف انٹرنیٹ سے محروم ہیں بلکہ سادہ کال کی سہولت بھی متاثر ہو گئی ہے۔ شہریوں کے مطابق شہر میں یوفون کے دو تین ٹاور لگائے گئے ہیں، مگر سب ایک ساتھ بند رہتے ہیں، جس کی وجہ سے روزمرہ معمولات متاثر اور ضروری رابطے ناممکن ہو گئے ہیں۔ اہل تفتان نے متعلقہ اداروں اور یوفون انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ خرابی جلد از جلد دور کی جائے اور عوام کو اس ذلت آمیز صورتحال سے نجات مل سکے۔

