تربت(گدروشیا پوائنٹ) آبسر آسکانی میں عوامی جرگہ منعقد ہوا جس میں اکرم قادر بخش، ٹھیکیدار اختر محمد زئی، محمد کریم، ملا شے مرید، اختر، واحد بخش، خولدار نور بخش، واجھ ناگمان، کریم بخش، بدل بلوچ، خیر بخش عیسیٰ، واجھ دوست محمد، صلاح الدین پیر بخش، محمد عیسیٰ، شے مرید یاسین سمیت علاقائی عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی۔جرگے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، چوری کی بڑھتی وارداتوں، بجلی کی عدم فراہمی، تعلیم و صحت اور واٹرسپلائی کی سہولیات کے فقدان اور خستہ حال سڑکوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ آبسر آسکانی میں نہ بجلی ہے، نہ اسکول و کالج، نہ بنیادی صحت مرکز نہ ہونے تشویش کا اظہار کیا ۔ جرگے کے شرکاء نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی، آبسر فوجی قلعہ سے بدل بازار تک پکی سڑک، بجلی کی فراہمی، تعلیمی اداروں، بی ایچ یو، واٹر سپلائی اسکیم اور اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

