دالبندین: یومِ وفات سیدنا ابوبکر صدیقؓ پر مدحِ صحابہؓ و مطالباتی جلوس” کا انعقاد سرکاری سطح پر “یومِ صحابہؓ” منانے کا مطالبہ

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)تحصیل چاغی میں
یومِ وفات سیدنا ابوبکر صدیقؓ پر مدحِ صحابہؓ و مطالباتی جلوس” کا انعقاد سرکاری سطح پر “یومِ صحابہؓ” منانے کا مطالبہ 14 دسمبر کو خلیفہ بلا فصل، سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یومِ وفات کے موقع پر ضلع چاغی میں مدحِ صحابہؓ و مطالباتی جلوس نکالا گیا، جس کی قیادت مولانا ثناء اللہ فاروقی نے کی
جلوس نے بعد ازاں جلسے کی شکل اختیار کی، جس میں معروف علمائے کرام علامہ ثناء اللہ فاروقی، شیر محمد خان سنجرانی، مولوی فاروقی، حافظ ایوب انصاری اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ علمائے کرام نے کہا کہ سیدنا ابوبکر صدیقؓ کی زندگی اور خدمات امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں ان کے یومِ وفات کو ’یومِ صحابہؓ‘ کے طور پر منانا چاہیے اور حکومت پاکستان کو چاہیے کہ اس دن کو سرکاری سطح پر تسلیم کرتے ہوئے عام تعطیل کا اعلان کرے جلوس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور صحابہ کرامؓ سے عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہوئے پرامن انداز میں اپنے مطالبات پیش کیے علماء اور شرکاء نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ صحابہ کرامؓ کی عظمت کے تحفظ کے لیے اس دن کو باقاعدہ طور پر سرکاری کیلنڈر کا حصہ بنایا جائے۔