دالبندین گدروشیا پوائنٹ پولیو وائرس سے بچاو کے قطرے بچوں کو پلا کر والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچائیں ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال دالبندین میں پولیو مہم کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مجیب الرحمٰن ساتکزئی اور ڈپٹی ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر جاوید حسن سیاہ پاد نے بچوں کو قطرے پلا کر دسمبر پولیو مہم کا افتتاح کیا اس موقع، ڈاکٹر لونگ خان عیسی زئی ایم ایس/ ایکٹنگ سی سی او پرنس ہسپتال دالبندین سی سی او چاغی جلیل بلوچ و دیگر موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مجیب الرحمٰن ساتکزئی اور ڈپٹی ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر جاوید حسن سیاہ پاد نے پولیو مہم کے حوالے سے کہا کہ 4 روزہ پولیو مہم 15دسمبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گی جو بچے پولیو کے وائرس کا شکار ہو جاتے ہیں معذور ہو کر مختلف معاشرتی ناہمواریوں کا شکار ہو کر معاشرے پر بوجھ بن جاتے ہیں پولیو وائرس خطرناک وائرس ہے اس خطرناک وائرس کے خاتمہ کے لیے ہمیں جنگی بنیادوں پر اس مہم کو قومی فریضہ اور جہاد سمجھ کر حصہ لیں ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم آنے والے نسل کو صحت مند معاشرے اور روشن مستقبل دیں کیونکہ بچے ہمارا اصل سرمایہ اور مستقبل ہے قومی جذبے سے سرشار ہو کر پاکستان کو پولیو فری زون ممالک کی صف میں شامل کرنا ہے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ہمیں زیادہ محنت جان فشانی اور باہمی کوآرڈینیشن سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے چاغی کے باشعور والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں پولیو کے قطرے پلا کر صحت مند معاشرے کی تشکیل کو ممکن بنانے انہوں نے کہا ورک پلان میں مزید بہتری اور عملہ کے استعداد کار میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کوئی بچہ بھی پولیو کے قطروں سے محروم نہ ہو شعور آگاہی کے سلسلے میں شعور آگاہی مہم چلائی گئی ہے عوام کا فرض بنتا ہے کہ وہ پولیو کے قطروں کی اہمیت افادیت اور فوائد سے عوام کو آگاہی دیتے ہوئے منفی پروپیگنڈے کو ذائل کرنے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں.

