دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے ضلعی کابینہ نے اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما و دیرینہ ساتھی و سریاب کے سیاسی و سماجی رہنما ماما عبدالمنان شاہوانی ماما عیسیٰ خان حاجی عبد الرزاق علی زئی گل زمان پی ٹی آئی کے رہنما غلام نبی ساسولی اور قبائلی رہنما حاجی محمد علی محمد حسنی کو انکے ہم خیال ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت کرنے پر مبارکباد پیش کرتے وئے کہا کہ بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے مظلوم اقوام کی آواز ہے بلوچستان میں ہونے والے مظالم اور ناانصافیوں پر ہر محاذپر حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے سیاسی و سماجی شخصیات و قبائلی عمائدین کی شمولیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ہی حقیقی معنوں میں بلوچستان کے لوگوں کی نمائندگی کر رہی ہے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے ہمیشہ سیاسی و جمہوری انداز میں بلوچستان کے لوگوں کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم میں اٹھا کر حقیقی لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے اب وقت آیا ہے کہ بلوچستان کے غیور عوام اپنے حقوق کے حصول کیلئے سردار اختر جان مینگل کے کارواں کا حصہ بن کر اپنا فریضہ نبھائیں.

