تربت:اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے سیکرٹری التاز سخی اور سرگرم رکن غلام اعظم دشتی کا گدروشیا پوائنٹ ہیڈ آفس کا دورہ

تربت(گدروشیا پوائنٹ) کیچ اسپورٹس فیسٹیول 2026 کمیٹی کے سیکرٹری التاز سخی اور سرگرم رکن غلام اعظم دشتی نے گدروشیا پوائنٹ چینل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے گدروشیا پوائنٹ کے ہیڈز ماجد صمد، سرفراز شاہ، سینئر نمائندہ امجد مراد اور دیگر اسٹاف سے ملاقات کی۔ انہوں نے 5 جنوری سے شروع ہونے والے کیچ اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی بھرپور کوریج اور تعاون کی درخواست کی۔ اور کہا کہ گدروشیا پوائنٹ کی ٹیم نے جس طرح کیچ کلچر فیسٹیول 2025 کی بھرپور کوریج کی اور اسے ملکی مین اسٹریم میڈیا سمیت اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نمایاں جگہ دی امید ہے کہ اس بار بھی اسی جذبے کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔گدروشیا پوائنٹ کی ٹیم نے مہمانوں کی آمد اور ان کے خوبصورت کلمات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود ادارہ ایک فعال نیوز پلیٹ فارم کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ علاقے میں ادب، ثقافت اور اسپورٹس جیسی مثبت سرگرمیاں فروغ پائیں تاکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شرکت کے زیادہ مواقع ملیں۔ ویسے ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ نے تربت میں شاندار خدمات انجام دی ہیں۔ تربت میں عطا شاد ادبی میلہ، وال آرٹ پینٹنگ مقابلے، پبلک لائبریری کی مرمت اور دوبارہ فعال کرنا اور تاریخی کیچ کلچرل فیسٹیول جیسی بہترین سرگرمیاں ان کی کاوشوں کا حصہ ہیں۔ اسلئے بحثیت تربت کے شہری اور میڈیا پرسنز، ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم ایسے مثبت اقدامات کو فروغ دینے کیلئے اور ان کے ساتھ تعاون کریں۔ کیچ کی معزز شخصیت التاز سخی اور غلام اعظم دشتی کیساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔