دالبندین( گدروشیا پوائنٹ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اینٹی کرپشن ڈے کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول شہید فرحان جان دالبندین کے آڈیٹوریم ہال میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مجیب الرحمٰن ساتکزئی تھے صدارت اسکول کے ہیڈ ماسٹر عمران خان سنجرانی نے کی دالبندین انتظامیہ کے اسسٹنٹ منظور حسن زئی اسکول کے ایس ایس ٹی جنرل عبدالظاہر انقلابی سینئر ٹیچر امداد اللہ مینگل سمیت دیگر اساتذہ اور طلباء بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر اسکول کے طلباء سید عارف شاہ ، ممتاز مینگل ، بالاچ خان نوتیزئی ، سردار جاوید نوتیزئی اور دیگر نے اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے تقاریر کیں تقریب سے مہمان خاص و اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مجیب الرحمٰن ساتکزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن ڈے منانے کا مقصد لوگوں میں بڑھتی ہوئی بد عنوانی کے خلاف شعور اجاگر کرنا ہے کرپشن ڈے پاک معاشرہ ہم سب کی ضرورت ہے کسی بھی ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں طلباء نمایاں کردار ادا کرتے ہیں اس لئے تعلیمی اداروں میں اینٹی کرپشن ڈے کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ طلباء کرپشن جیسی ناسور کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ آج اس دن کو منانے کا مقصد ہر قسم کی کرپشن کے خاتمے اور اپنے فرائض کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے متعلق عزم کا اعادہ کرنا ہے اس موقع پر سینئر ٹیچر عطاء اللہ الحسنی نے بھی خطاب کیا۔

