دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)دالبندین میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی، دو افراد گرفتار دالبندین پولیس نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر دو افغان مہاجرین نصیب اللہ ولد محمد رفیق سکنہ غزنی افغانستان اور محب اللہ ولد محمد وزیر سکنہ غزنی افغانستان کو گرفتار کرکے سرحد پار کردیا
یہ کارروائی ایس ایچ او سٹی دالبندین عبدالوحید بلوچ کی سربراہی میں کی گئی، جس کا مقصد شہر میں غیر قانونی رہائش کا خاتمہ اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا ہے دالبندین میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا، اور قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی غیر قانونی رہائش یا مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع مقامی پولیس کو دیں

