تربت:لاپتہ یحییٰ ولد عبدالواحد کے اہلِ خانہ کی پریس کانفرنس، بازیابی کا مطالبہ

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ناصر آباد تربت کے رہائشی یحیی ولد عبدالواحد کے بہن نے اپنی والدہ کے ہمراہ تربت پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یحییٰ واحد کوحب چوکی کے علاقے بلوچ کالونی میں رات کو انکے گھر کی گلی سے حراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے انہوں نے کہاکہ تین مہینے گزر چکے ہیں تاحال لاپتہ ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا بھائی بے قصور ہے اگر جرم کیا ہےتو عدالت میں پیش کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہم چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے انہوں نے بتایا کہ اہلِ خانہ کے مطابق یحییٰ ولد عبد الواحد، سکنہ نظر آباد، تحصیل تمپ، ضلع کیچ، کو 8 ستمبر 2025 کی رات حب چوکی کی بلوچ کالونی سے ریاستی سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر جبراً لاپتہ کیا۔ تین ماہ گزر جانے کے باوجود ان کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ یحییٰ مکمل طور پر بےقصور ہے، اور اگر ریاستی اداروں کے پاس اس کے خلاف کوئی بھی ٹھوس ثبوت موجود ہے تو اسے منظرِ عام پر لا کر عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ قانونی تقاضے پورے ہوں۔ اہلِ خانہ نے بتایا کہ وہ چار مرتبہ ڈپٹی کمشنر کیچ سے یحییٰ کی بازیابی کے لیے درخواست دے چکے ہیں، مگر ابھی تک کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔ اسی وجہ سے وہ میڈیا کے ذریعے اپنی آواز حکام بالا تک پہنچانے پر مجبور ہیں۔ خاندان کے مطابق یحییٰ گھر کا واحد کفیل تھا۔ والد کے بچپن میں انتقال کے بعد وہی محنت مزدوری کر کے گھر کا خرچ چلاتا تھا۔ چار بہنوں کا اکلوتا بھائی ہونے کے باعث اس کی گمشدگی نے پورے خاندان کو شدید ذہنی اذیت اور عدم تحفظ کا شکار کر دیا ہے۔ اہلِ خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ یحییٰ ولد عبد الواحد کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور اگر بےقصور ہے تو اسے فی الفور رہا کیا جائے۔