دالبندین: افغان مہاجرین کو کرایہ پر دکان یا مکان دینا جرم تصور ہوگا، ایس ایچ او عبدالوحید بلوچ

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)ایس ایچ او سٹی تھانہ دالبندین، عبدالوحید بلوچ نے آپنے ایک بیان میں کہا کہ افغان مہاجرین کو کرایہ پر دکان یا مکان دینا جرم تصور ہوگا سخت کارروائی کا انتباہ۔ دالبندین سٹی ایریا میں جن مکان یا دکان مالکان نے اپنی جائیداد افغان مہاجرین کو کرایہ پر دی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی کسی بھی افغان مہاجر کو دکان یا مکان کرایہ پر دینا قانونی جرم ہے تمام جائیداد مالکان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس قانون کی پابندی کریں افغان مہاجرین کے خلاف پہلے ہی کارروائی جاری ہے کسی قسم کی سہولت کاری جرم میں شامل تصور کی جائے گی شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی رہائش یا کرایہ داری کی اطلاع فوری طور پر سٹی تھانہ دالبندین کو دیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔