تربت: حکومتِ بلوچستان کی جانب سے فراہم کی گئی چار پبلک ٹرانسپورٹ بسیں تربت پہنچ گئی

تربت(گدروشیا پوائنٹ) حکومتِ بلوچستان کی جانب سے فراہم کی گئی چار پبلک ٹرانسپورٹ بسیں تربت پہنچ گئی ہیں۔ کمشنر مکران آفس کے اعلامیہ کے مطابق یہ بسیں شہر اور گرد و نواح کے مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی۔اور بس سروس کا باقاعدہ آغاز جلد کر دیا جائے گاجس سے شہریوں کو سفر میں سہولت اور کم خرچ ٹرانسپورٹ کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ بسوں کی آمد سے تربت میں عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا اور روزانہ سفر کرنے والے طلبہ، ملازمین اور عام شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔