تربت: ایک شخص میرے پولٹری فارم کے انڈوں کی پیکنگ کی نقل کرکے جعلی انڈے فروخت کر رہا ہے، مالک ہوا پولٹری اینڈ گوٹ ہاؤس شے تگر کا بیان

تربت(گدروشیا پوائنٹ) ہوا پولٹری اینڈ گوٹ ہاؤس شے تگر کی مالک نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ تربت مارکیٹ میں ایک شخص میرے پولٹری فارم کے مرغیوں کے انڈوں کی نقل کرتے ہوئے اسی طرز کی پیکنگ میں انڈے فروخت کررہا ہے معلوم نہیں وہ انڈے کس معیار کے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پولٹری فارم کے انڈوں کی پہچان یہ ہے کہ ان کی پلاسٹک پیکنگ کے اندر میرا وزیٹنگ کارڈ موجود ہوتا ہے جو معیاری اور عوام میں پسند کیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خریداری کرتے وقت احتیاط برتیں۔