گوادر (گدروشیا پوائنٹ)مولانا ہدایت الرحمن، ایم پی اے گوادر، نے نگوری وارڈ میں غیر رسمی تعلیمی مرکز کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ مرکز محکمہ سوشل ویلفئر تعلیم بالغان و غیر رسمی تعلیم کے زیر نگرانی کام کرے گا۔ افتتاحی تقریب میں ایم پی اے نے فیتہ کاٹ کر سنٹر کا آغاز کیا اور ٹیچرز و نئے داخل شدہ بچوں سے سوالات بھی کیے۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن نے تعلیم بالغان اور غیر رسمی تعلیمی مراکز کی فعالیت کو خوش آئند قرار دیا اور واضح کیا کہ کسی بھی سنٹر کے بندش کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تقریب میں سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسٹرکٹ انچارچ لیٹریسی سیکشن عبید اللہ پی، ایس ٹی ایم پی اے وسیم صمد، اور سپروائزر بھی موجود تھے۔

