تربت(گدروشیا پوائنٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کیچ تربت کا جنرل باڈی اجلاس عبدالمجید شاہ ایڈوکیٹ کی صدارت میں بار روم میں منعقد ہوا، جو دو گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ اجلاس میں سول اور دیگر کورٹس میں بار و بنچ اور جوڈیشری کے بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سابق صدر مکران ہائیکورٹ بار، کیچ بار کے نائب صدر، جوائنٹ سیکریٹری، لائبریری سیکریٹری، سابق صدور اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ گوادر بار کے سابق صدر اور دیگر مبصرین بھی اجلاس میں موجود رہے۔
طویل مباحثے اور بحث و گفتگو کے بعد چار اہم قراردادیں متفقہ طور پر منظور کی گئیں جبکہ متعدد اہم نوعیت کے فیصلے بھی کیے گئے۔

