دالبندین: بجلی کے کھمبوں سے گھنٹیاں چوری، چوروں کا نیا طریقہ منظرعام پر

دالبندین(گدروشیا پوائنٹ)بجلی کے کھمبوں سے گھنٹی کی چوری، چوروں کا نیا طریقہ کیسکو حکام کا عوام سے تعاون کی اپیل ضلع چاغی میں چوری کی وارداتوں میں نیا انداز سامنے آ گیا ہے اب چور بجلی کے مین کھمبوں پر نصب گھنٹی (Earthing Bells) کو بھی نہیں چھوڑ رہے دالبندین سے چاغی کے درمیان واقع گردی جنگل کے علاقے میں متعدد کھمبوں سے گھنٹیاں چوری کر لی گئیں رات کی تاریکی میں یا سنسان مقامات پر گرڈ اسٹیشن سے منسلک کھمبے نشانہ چور با آسانی چوری کر کے فرار کیسکو دالبندین کے ذمہ داران نے عوام اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی ہے کہ اگر آپ کسی بھی مشکوک یا غیر متعلقہ شخص کو کھمبوں پر چڑھتے دیکھیں تو فوراً انتظامیہ یا واپڈا حکام کو اطلاع دیں تاکہ بجلی کے نظام کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے
یہ چوریاں نہ صرف قومی اثاثے کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ مستقبل میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ اور حادثات کا سبب بن سکتی ہیں۔