تربت(گدروشیا پوائنٹ) کیچ اسپورٹس فیسٹیول 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر بڑیچ کی ہدایت پر معروف ٹھیکدار اور فسٹیول کے منیجر والی بال ظریف رند کی سربراہی میں تربت کے ایک نجی ہوٹل میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کیچ کے مختلف علاقوں سے والی بال ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔ ظریف رند نے ٹیموں سے خطاب میں کہا کہ جس طرح پچھلا فیسٹیول ڈپٹی کمشنر کی سرپرستی میں کامیابی سے منعقد ہوا اور بلوچستان سمیت پورے پاکستان میں سراہا گیا، اسی جذبے اور جوش کے ساتھ اس فیسٹیول کو بھی کامیاب بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ حصہ لیں، کیونکہ یہ فیسٹیول کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورِ جدید کی مصروفیات کے باعث کھیلوں کا رجحان کم ہوتا جا رہا ہے، لیکن ہم والی بال کو زندہ رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔ “یہ فیسٹیول ہمارے لیے بہت اہم ہے، کیونکہ اس سے کھیلوں میں نئی جان پیدا ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے کھیل کے میدانوں کے لیے کیے گئے وعدوں سے والی بال مزید مستحکم ہوگا اور کھلاڑیوں میں نئی توانائی اور حوصلہ پیدا ہوگا۔ اجلاس کے شرکاء کے لیے ظریف رند کی جانب سے ریفریشمنٹ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا

