تربت(گدروشیا پوائنٹ)پدارک گزشتہ دنوں یونین کونسل پدارک سے لاپتہ ہونے والا نوجوان طالب علم چاکر اکبر بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گیا۔ نوجوان کی گمشدگی کے باعث اہل خانہ اور علاقہ مکین شدید پریشانی کا شکار تھے۔ گھر واپسی پر اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام شہریوں اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تلاش کے دوران تعاون فراہم کیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق نوجوان کی بازیابی سے علاقے میں پھیلی بے چینی ختم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق چاکر اکبر کی صحت بہتر ہے اور وہ اہل خانہ کے پاس محفوظ ہے۔

