تربت: اسپورٹس فیسٹیول کمیٹی کا کرکٹ، فٹبال اور والی بال اسٹیڈیم کا معائنہ

تربت(گدروشیا پوائنٹ)کیچ اسپورٹس اینڈ فٹنس فیسٹیول کمیٹی کے سیکریٹری التاز سخی اور وائس چیئرمین اے ڈی سی تابش بلوچ نے کمیٹی ممبران اور منیجرز کے ہمراہ کرکٹ، فٹبال اور والی بال اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران گراؤنڈز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ضروری کمیوں اور انتظامی ضروریات کا معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر عمر ہوت، سراج شیر جوسکی، ظریف رند، عبدالرحیم اور دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود تھے۔
اسپورٹس منیجرز نے گراؤنڈ کی حالت، درکار بہتری اور فوری ضروری انتظامات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا۔تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد ایک مکمل رپورٹ تیار کی جائے گی، جو ڈپٹی کمشنر کیچ جناب بشیر احمد بڑیچ صاحب کو پیش کی جائے گی۔