تربت: میر عبدالرؤف رند سمیت معتبرین کی رند ہاؤس میں اہم سیاسی و سماجی نشست, علاقائی صورتحال پر مشاورت

تربت (گدروشیا پوائنٹ) رند ہاؤس تربت میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند سمیت حاجی عبدالغفار رند، جام عبدالواحد، ایوب طلب، وائس چیئرمین یونین کونسل تلمب مند غنی گل محمد، محمد یوسف، محمد سلیم اور دیگر معتبرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقائی صورتحال اور مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ شرکاء نے باہمی مشاورت کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔