پسنی: پرویز سفر کی زیرصدارت آل پارٹیز کا مشاورتی اجلاس منعقد

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کے مرکزی صدر اور ایس ایس پی پی کے صوبائی آرگنائزر پرویز سفر کی زیر صدارت آج ساچان ہوٹل پسنی میں آل پارٹیز کے لیے ایک اہم ٹی پارٹی اور مشاورتی اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں سیاسی و سماجی شخصیات، سول سوسائٹی اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں پسنی شہر اور دیہی علاقوں کے مسائل پر خصوصی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے عوامی مشکلات کے حل اور آئندہ لائحہ عمل کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔ اجلاس میں زیرِ بحث اہم نکات پسنی جیٹی کی فوری بحالی اور فعال کرنے کا مطالبہ. پسنی شہر کی خوبصورتی اور صفائی مہم کو مضبوط کرنے کی تجویز. پسنی کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی. پسنی ڈگری کالج میں سیمینار منعقد کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے درخواست کرنے کا فیصلہ. پرویز سفر نے کہا ہم جی ایس او گوادر سے خصوصی درخواست کرتے ہیں کہ وہ پسنی تشریف لائیں اور یہاں کے طلباء و طالبات کے مسائل خود آکر سنیں، تاکہ ان کے معاملات کا حل باقاعدہ طور پر سامنے لایا جا سکے۔ اجلاس میں شریک آل پارٹیز شخصیات میں شامل تھے. مولانا امان اللہ، مولانا نظام الدین ، شیخ احمد صاحب، شاکر رند، قاضی مشتاق، دانیال الطاف، چاکر نسیم، پبلک ویلفیئر ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن بلوچستان کے کوآرڈینیٹر خادم پسنی لالا سیلانی، مرکزی انفارمیشن سیکریٹری کمیونیکشن الطاف علی گوہر اور تنظیم کے دیگر اہم ممبران شریک رہے۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے پسنی اور اس کے مضافات کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔