تربت:ایس پی زوہیب محسن کی ہدایت پر پولیس کی کارروائی، 26 غیر قانونی ایرانی باشندے گرفتار

تربت(گدروشیا پوائنٹ)ڈسٹرکٹ پولیس کیچ نے آج شام موثر کارروائی کرتے ہوئے 26 غیر قانونی ایرانی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق یہ افراد غیرقانونی طریقے سے ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایس پی کیچ کیپٹن ریٹائرڈ زوھیب محسن نے بتایا کہ گرفتار افراد میں 10 مرد، 5 خواتین اور 11 بچے شامل ہیں۔ تمام افراد کی شناخت اور مقصدِ سفر سے متعلق ابتدائی معلومات اکٹھی کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کو آگاہ کردیا گیا ہے، اور تمام گرفتار ایرانی شہریوں کو قانونی ضوابط کے مطابق مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔