پسنی:پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، غیر قانونی ٹالرنگ میں ملوث لانچ گرفتار

پسنی(گدروشیا پوائنٹ)پاکستان کوسٹ گارڈز نے کمانڈر 12 کور اور ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز کی خصوصی ہدایت پر غیر قانونی ٹالرنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ایک اور ٹالر لانچ کو پکڑ لیا۔ ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں اہلکاروں نے سمندر میں مشکوک لانچ کو روکا اور جامع تلاشی لی، جس دوران غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق اہم شواہد بھی برآمد ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار لانچ اور ملوث افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ سمندری حدود میں اسمگلنگ اور غیر قانونی ٹالرنگ کے خلاف آپریشنز مزید تیز کیے جائیں گے۔ ماہیگیروں نے پاکستان کوسٹ گارڈز کی اس اقدام کو سراہا اور کمانڈر 12 کور اور ڈی جی کوسٹ گارڈز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا