اوتھل(گدروشیا پوائنٹ)لسبیلہ یونیورسٹی میں خواتین کے لیے فوڈ گالا اور مینا بازار کا انعقاد کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق
لسبیلہ یونیورسٹی میں خواتین کے لیے رنگا رنگ فوڈ گالا اور مینا بازار ہوا تقریب کا افتتاح سیکریٹری ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطا بلوچ نے کیا لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے سماجی تنظیم وانگ کے پروگرام اَدی نے صنفی تشدد کے خلاف سولہ روزہ عالمی مہم کے حوالے سے آگاہی اسٹال لگایا جسے سیکریٹری سائرہ عطا بلوچ نے سراہا اسٹیٹ بینک کے چیف منیجر مدثر احمد نے کہا کہ ملک کی ترقی خواتین کی معاشی شمولیت کے بغیر ممکن نہیں فوڈ گالا میں خواتین کے کھانے دستکاری اور گھریلو مصنوعات کے اسٹال نے شرکاء کی توجہ حاصل کی.

