تربت: کمشنر آفس کیچ اور ڈی سی اسٹاف کا ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) محمد الیاس کبزئی سے والد کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

تربت(گدروشیا پوائنٹ)ضلعی انتظامیہ کیچ کے کمشنر آفس کے عملے اور ڈپٹی کمشنر کے اسٹاف نے ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) محمد الیاس کبزئی سے ان کے والد مرحوم حاجی محمد زمان کبزئی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے والد کے لیے مغفرت، بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعا کی، جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل اور حوصلے کی دعا بھی کی۔ کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں.