تمپ (نماہندہ گدروشیا پوائنٹ)میونسپل کمیٹی تمپ نے مالی سال 2024-25 کے دوران اپنے تمام ترقیاتی منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیے ہیں۔ چیئرمین امین قریش، چیف آفیسر کہدہ ستار دشتی اور وائس چیئرمین حاجی مسلم یعقوب کی کوششوں سے مختلف علاقوں میں بنیادی سہولیات، انفراسٹرکچر کی مرمت اور علاقائی ضروریات کی تکمیل یقینی بنائی گئی۔ اہم مکمل شدہ منصوبوں میں مڈل بوائز اسکول کلاہو کی رینویشن، جنازہ گاہ کلاہو کی تعمیر، کاریز کلاہو کی بحالی، سوشل ویلفیئر آفس آسیاآباد کورجو کی چار دیواری، میونسپل مشینری کے لیے شیڈ کی تعمیر، متعدد اسکولوں اور مساجد کی رینویشن، پانی کی 8 ٹانکیاں، سیوریج لائن کی تنصیب، مرکزی عیدگاہ تمپ سٹی کی چار دیواری، چلڈرن پارک کی مرمت، پروٹیکشن بند، واٹر سپلائی، سولر و بور سسٹمز کی تنصیب، ہوم سولر سسٹمز، سلائی مشینیں اور فوگ اسپیر مشین کی فراہمی شامل ہیں۔ زیر تکمیل منصوبوں میں سیوریج لائن کریم بازار، برساتی لائن تمپ سٹی، جنازہ گاہ آزیان تمپ، سیوریج لائن تمپ سٹی، کاریز کونشکلات اور گرلز پرائمری اسکول نظرآباد کے کام شامل ہیں جو بہت جلد مکمل ہونے کے قریب ہیں۔ میونسپل کمیٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کا بنیادی مقصد عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور علاقائی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا ہے، اور مستقبل میں مزید ترقیاتی اسکیمات پر کام جاری رہے گا۔

