تربت:محکمہ صحت کی ڈویژنل کنٹریکٹ آسامیوں کے انٹرویوز کمشنر آفس تربت میں مکمل

تربت(گدروشیا پوائنٹ)کمشنر مکران ڈویژن قادربخش پرکانی کی زیرِ صدارت محکمہ صحت کی ڈویژنل کنٹریکٹ آسامیوں کے انٹرویوز بدھ، 3 دسمبر کو کمشنر آفس تربت میں منعقد ہوئے۔ انٹرویو سیشن کی سربراہی کمشنر مکران نے کی، جبکہ پینل میں ڈپٹی کمشنر کیچ، ڈپٹی کمشنر گوادر، ڈپٹی کمشنر پنجگور، ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ، تینوں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز (ڈی ایچ اوز) اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس (ایم ایس) شامل تھے۔ اس دوران مختلف کنٹریکٹ آسامیوں کے امیدواروں کی اہلیت، پیشہ ورانہ قابلیت اور تجربے کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت نے کہا کہ بھرتی کے تمام مراحل میں میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ موزوں امیدواروں کی حتمی فہرست مکمل جانچ پڑتال کے بعد جاری کی جائے گی، اور انہیں مکران ڈویژن کے مختلف مراکزِ صحت اور یونٹس میں تعینات کیا جائے گا۔