تربت: ہائی کورٹ کی زیر تعمیر عمارت کا 99 فیصد کام مکمل، بار ایسوسی ایشن کا دورہ

تربت: ہائی کورٹ کی زیر تعمیر عمارت کا 99 فیصد کام مکمل، بار ایسوسی ایشن کا دورہ

تربت(گدروشیا پوائنٹ)مکران ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عبدالماجد بلوچ ایڈووکیٹ اور مکران ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر محراب خان گچکی ایڈووکیٹ اور کیچ بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر رستم جان گچکی ایڈووکیٹ اور گوادر بار ایسوسی ایشن کے سابقہ صدر عبیداللہ بلوچ ایڈووکیٹ نے تربت ھائی کورٹ کے زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور تربت ھائی کورٹ بلڈنگ کے تعمیر کا کام 99 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور تربت ھائی کورٹ کے بلڈنگ کے کام پر اعتماد کا اظہار کیا اور اس موقع پر مکران ھائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری عبدالماجد بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ مکران کے مظلوم عوام کو انصاف ان کے دہلیز پر ملے گا اور تربت ھائی کورٹ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد یہاں پر انشاء اللہ ریگولر بیچ ھوگا اور ھر وقت دو جسٹس صاحبان عوام کو انصاف دلانے کیلئے موجود ھونگے اب ھائی کورٹ کے لیے کویٹہ جانا نہیں پڑے گا اب سول یا کریمنل مقدمات کی اپیل وغیرہ اب تربت ھائی میں ھونگے اور جنرل سکریٹری عبدالماجد بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ عوامی اور اجتماعی مسائل کے حل کے لیے بہت جلد سی پیز تربت ھائی کورٹ میں فائل کریں گےاب عوام کو جلد اور سستا انصاف ملے گا تربت ھائی کورٹ بینچ سے.