تربت:سعید فیض ایڈووکیٹ 62 ووٹوں کی برتری کے ساتھ مکران بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

تربت(گدروشیا پوائنٹ)مکران ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے، جہاں صدارتی نشست پر سعید فیض ایڈووکیٹ نے واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ موصول ہونے والے غیر حتمی مگر معتبر نتائج کے مطابق تینوں پولنگ اسٹیشنز تربت، گوادر اور پنجگور سے مجموعی طور پر سعید فیض نے 62 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل خلیل رونق ایڈووکیٹ 16 ووٹ ہی لے سکے۔ تربت پولنگ اسٹیشن میں سعید فیض 28 اور خلیل رونق 14 ووٹ لے سکے۔ گوادر میں سعید فیض نے 24 اور خلیل رونق نے صرف 2 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پنجگور میں سعید فیض 10 ووٹ لے کر سبقت میں رہے اور خلیل رونق ایک بھی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔ یوں سعید فیض ایڈووکیٹ نے 46 ووٹوں کی بھاری برتری کے ساتھ کامیابی اپنے نام کرلی۔اس موقع پر وکلاء برادری نے نومنتخب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ بار ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل اور عدالتی نظام کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کریں گے