تربت:گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول آبسر نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کہدہ یوسف بازار آبسر کے تعاون سے ”ہمارا تعلیمی نظام اور جدید دور کے تقاضے” کے عنوان سے ایک پروقار تعلیمی تقریب کا انعقاد

تربت (گدروشیا پوائنٹ)گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول آبسر نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کہدہ یوسف بازار آبسر کے تعاون سے ”ہمارا تعلیمی نظام اور جدید دور کے تقاضے” کے عنوان سے ایک پروقار تعلیمی تقریب کا انعقاد کیا۔جسے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کیچ کیجانب سے مالی معاونت حاصل تھی۔تقریب میں تربت کے مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اپنی ذہانت و صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ شرکا نے ٹیبلو، شعر و شاعری، تقاریر، ڈرامہ، نعت اور گانے پیش کر کے موجودین کو محظوظ کیا۔مہمانان خصوصی میں برکت اسماعیل (DMO مکران کالجز)، شریف شمبئے زئی (DDMO مکران)، حاجی غلام یاسین اور ڈاکٹر حیات ساجد (PTSMC ممبران)، مہوش (DDO دشت)سماجی شخصیت حاجی محمد ہاشم اور حنا شامل تھے۔ مختلف اسکولوں کے اساتذہ بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کہدہ یوسف بازار آبسر کے طلبا نے انتظامی معاونت فراہم کی جس کی قیادت عبدالوہاب کر رہے تھے۔ پروگرام کے اختتام پر مہمانان خصوصی نے شرکا سے خطاب کیا اور اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔