تربت: شہید کمشنر طارق زہری والی بال ٹورنامنٹ بہمن، مہمان خصوصی یوسی چیئرمین جاوید کریم نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔

تربت(گدروشیا پوائنٹ) بولان والی بال کلب بہمن کے زیراہتمام شہید کمشنر مکران طارق زہری والی بال ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی یونین کونسل نوک آباد بہمن کے چیئرمین جاوید کریم تھے۔ جنہوں نے ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ میچ کے دوران علاقے کے نوجوان سیاسی و سماجی رہنماؤں، کھلاڑی، اساتذہ اور تماشاٹ نے بڑی تعداد میں موجود تھے۔چیئرمین جاوید کریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والی بال نہ صرف کھیل ہے بلکہ صحت مند معاشرے کی علامت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف مائل کرتے ہیں۔ کھیلوں کا فروغ منشیات سے دوری اور نظم و ضبط کی عادت پیدا کرتا ہے اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہمن اور تربت میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا تاکہ مقامی ٹیلنٹ صوبائی اور قومی سطح پر اپنا لوہا منوا سکے۔ آخر میں منتظمین نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں میں کھیلوں کی نئی روح بیدار کرے گا اور آئندہ بھی ایسے پروگرام جاری رہیں گے